original
stringlengths 10
123
| simple
stringlengths 9
272
|
---|---|
یہ لگاتار مختلف جگہوں پر الاؤ جلا کر رکھتے ہیں | یہ مسلسل مختلف جگہوں پر آگ جلا کر رکھتے ہیں |
بہت سعی کے بعد آج بھی یہ قبیلے دنیا کے لئے ایک معمہ ہیں اور ان کی زندگی کے کئی رُخ بیرونی دنیا سے پوشیدہ ہیں | بہت کوشش کے بعد آج بھی یہ قبیلے دنیا کے لئے ایک راز ہیں اور ان کی زندگی کے کئی پہلو بیرونی دنیا سے چھپے ہیں
بہت کوشش کے بعد آج بھی یہ قبیلے دنیا کے لئے ایک مسئلہ ہیں اور ان کی زندگی کے کئی پہلو بیرونی دنیا کےلیے راز ہیں |
مجھے تو یہ گمان بھی نہ تھا کہ یہ آفت اس طرح ٹوٹے گی | مجھے تو یہ وہم بھی نہ تھا کہ یہ مصیبت اس طرح آئے گی
مجھے تو یہ شک بھی نہ تھا کہ یہ مصیبت اس طرح آئے گی |
چونکہ میں ایماندار تھی اور میرے دل میں کوئی کھوٹ نہ تھی اس لیے ہر سوال کا جواب صاف سیدھا اور کھرا دیا | چونکہ میں سچی تھی اور میرے دل میں کوئی کھوٹ نہ تھی اس لیے ہر سوال کا جواب صاف سیدھا اور سچا دیا |
چند ہی دنوں میں انہیں افاقہ محسوس ہوا | کچھ ہی دنوں میں انہیں بہتری محسوس ہوئی |
کسی بھی خبر کو لے کر میں دباؤ کا شکار نہیں ہوتی | کسی بھی خبر کو لے کر میں مشکل کا شکار نہیں ہوتی
کسی بھی خبر کو لے کر میں بوجھ کا شکار نہیں ہوتی
کسی بھی خبر کو لے کر میں ٹینشن کا شکار نہیں ہوتی |
آپ آن سکرین بہت چلبلی سی لگتی ہیں | آپ آن سکرین بہت شرارتی سی لگتی ہیں |
ابا مجھے اجازت دے کر بھیجتے ہوئے خوفزدہ تھے | ابا مجھے اجازت دے کر بھیجتے ہوئے ڈر رہے تھے |
خوشیاں تلاشنے سے ملتی ہیں | خوشیاں ڈھونڈنے سے ملتی ہیں |
اپنے دل کی ہر تمنا کے پورے ہونے کا کمال سیکھئیے | اپنے دل کی ہر آرزو کو پورے ہونے کا ہنر سیکھئیے
اپنے دل کی ہر آرزو کو پورے ہونے کی مہارت سیکھئیے |
اسکی تو کایا ہی پلٹ گئی | اسکی تو حالت ہی بدل گئی |
جدید دور میں مصروفیت بہت بڑھ گئی ہے | نئے زمانے میں مصروفیت بہت بڑھ گئی ہے |
انسان جسمانی اور دماغی تھکاوٹ میں مبتلا ہے | انسان جسمانی اور دماغی تھکن کا شکار ہے |
دیکھو ناامیدی گناہ ہے | دیکھو مایوسی گناہ ہے |
منفرد انداز میں آپ ایک دلکش اور دلفریب تاثر دینے میں کامیاب رہتے ہیں | الگ سے انداز میں آپ ایک حسین اور پرکشش تاثر دینے میں کامیاب رہتے ہیں
انوکھے انداز میں آپ ایک حسین اور پرکشش تاثر دینے میں کامیاب رہتے ہیں |
اس دوران اپنا کوئی ادھورا کام نبٹا لیں | اس دوران اپنا کوئی ادھورا کام مکمل کر لیں |
پردوں کے لیے موزوں رنگ کا انتخاب بھی کرنا ہے | پردوں کے لیے مناسب رنگ کا انتخاب بھی کرنا ہے |
یہ بات طویل مدت تک اس کے لیے تکلیف کا باعث رہی | یہ بات لمبے عرصے تک اس کے لیے دکھ کا باعث رہی |
انہوں نے اپنی بڑھتی عمر کی پرواہ کیے بغیر میراتھون ریس میں مدد لی | انہوں نے اپنی زیادہ عمر کی پرواہ کیے بغیر میراتھون ریس میں مدد لی |
میری خوشی کا ٹھکانہ نہیں تھا | میری خوشی کی حد نہیں تھی |
تقریب میں ان کی انٹری ہنگامہ سے پر تھی | تقریب میں ان کی انٹری رونق سے پر تھی |
انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر تزئین کی | انہوں نے اپنے گھر پر آرائش کی |
اخبار اشاعت سے قبل پردیس میں پرکھا جا رہا تھا | اخبار چھپنے سے پہلے پردیس میں جانچا جا رہا تھا |
کشادہ ہال کھچاکھچ بھر چکا تھا | وسیع ہال پورا بھر چکا تھا |
ہمیں ان کے ساتھ شریک ہونے کا شرف بھی حاصل ہوا | ہمیں ان کے ساتھ شامل ہونے کی عزت بھی حاصل ہوئی |
وہ حسبِ عادت آہستہ خرامی کے ساتھ اس کی تکمیل میں مصروف تھے | وہ حسبِ عادت آہستہ رفتار کے ساتھ اس کی تکمیل میں مصروف تھے |
وہ چند احباب سے خلوص اور محبت کا ایسا تعلق بھی رکھتے تھے جس میں کوئی تکلف نہ تھا | وہ چند دوستوں سے خلوص اور محبت کا ایسا رشتہ بھی رکھتے تھے جس میں کوئی بناوٹ نہ تھی |
یہ ادارے اپنا کام خاموشی سے سرانجام دیتے رہے | یہ ادارے اپنا کام خاموشی سے کرتے رہے |
دشمن اس بات سے انجان تھا | دشمن اس بات سے بےخبر تھا |
سرحدوں کے محافظ جاگ رہے تھے | سرحدوں کے رکھوالے جاگ رہے تھے |
تاحال آج بھی اولین ترجیح وہی قدیم اصول ہیں | ابھی تک آج بھی پہلی ترجیح وہی پرانے اصول ہیں |
اگر دونوں اداروں کو ایک کی بجائے علیحدہ کر دیا جائے تو کام زیادہ ذمہ داری سے پورے ہوں گے | اگر دونوں اداروں کو ایک کی بجائے الگ کر دیا جائے تو کام زیادہ ذمہ داری سے پورے ہوں گے |
ایک اندازے کی رو سے جنگل کی آگ کی وجہ سے ڈھائی لاکھ افراد کو اپنے مکانات ترک کرنے پڑے | ایک اندازے کے مطابق جنگل کی آگ کی وجہ سے ڈھائی لاکھ افراد کو اپنے مکانات چھوڑنے پڑے |
ان لوگوں کی آمد کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے | ان لوگوں کی آمد کا سلسلہ مسلسل جاری ہے
ان لوگوں کی آمد کا سلسلہ لگاتار جاری ہے |
ان دشوار حالات میں گزارہ آسان نہیں | ان مشکل حالات میں گزارہ آسان نہیں |
انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو منوایا | انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا اعتراف کروایا |
وہ اس بات پر آمادہ نہیں ہو گا | وہ اس بات پر راضی نہیں ہو گا |
ایسا طرز اپنایا جائے جو اس قدرتی طرز کو ہی مزید حسین بنا دے | ایسا طریقہ اپنایا جائے جو اس قدرتی انداز کو ہی زیادہ خوبصورت بنا دے |
ایسے کام کا کیا فائدہ جو مسرت نہ دے | ایسے کام کا کیا فائدہ جو خوشی نہ دے |
اس کام پر مکمل توجہ دیجیے | اس کام پر پوری توجہ دیجیے |
یہ ریاست دنیا کی مستحکم ترین جمہوریت ہے | یہ ریاست دنیا کی مضبوط ترین جمہوریت ہے |
یقیناً وہ فراخ دلی کا مظاہرہ کرے گا | یقیناً وہ کشادہ دلی کا اظہار کرے گا |
شمس نے خفت سے پہلو بدلا | شمس نے شرمندگی سے پہلو بدلا |
وہ شاعری کے اسرار سے آگاہی رکھتی ہیں | وہ شاعری کے رازوں سے واقفیت رکھتی ہیں |
بعد میں ان کے افسانوں کو منتخب کیا گیا | بعد میں ان کے افسانوں کا انتخاب کیا گیا |
پروگرام میں علمی و ادبی شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی | پروگرام میں علمی و ادبی شخصیات کی کافی تعداد نے شرکت کی
پروگرام میں علمی و ادبی شخصیات کی زیادہ تعداد نے شرکت کی |
اسکی ذات سے کسی کو کوئی اذیت نہیں ملتی | اسکی وجہ سے کسی کو کوئی تکلیف نہیں ملتی |
وہ غیض میں آنے کے باوجود درگزر کر دیتے ہیں | وہ غصے میں آنے کے باوجود معاف کر دیتے ہیں |
میرے وزن میں خاصا اضافہ ہو گیا ہے | میرے وزن میں کافی اضافہ ہو گیا ہے
میرے وزن میں ٹھیک ٹھاک اضافہ ہو گیا ہے |
ایسے میں متعدد لوگ مدد کو آئے | ایسے میں کئی لوگ مدد کو آئے |
بہت سے مصائب کو پیچھے چھوڑ آئے | بہت سی پریشانیوں کو پیچھے چھوڑ آئے |
زندگی ہر گام پر آزمائش میں ڈالتی ہے | زندگی ہر قدم پر امتحان میں ڈالتی ہے |
وہ تو ہوا کے سامنے رکھی شمع کی مانند لرزاں تھی | وہ تو ہوا کے سامنے رکھی شمع کی طرح کانپتی تھی |
اس رات راولپنڈی میں موسلادھار بارش ہو رہی تھی | اس رات راولپنڈی میں لگاتار بارش ہو رہی تھی
اس رات راولپنڈی میں مسلسل بارش ہو رہی تھی |
درحقیقت پورا شہر ایک شدید طوفان کی زد میں تھا | دراصل پورا شہر ایک شدید طوفان کی لپیٹ میں تھا
اصل میں پورا شہر ایک شدید طوفان کی لپیٹ میں تھا |
ندی نالوں میں تغیانی آ گئی | ندی نالوں میں سیلاب آ گیا |
بلند موجیں حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئیں | اونچی لہریں حفاظتی دیوار سے ٹکرا گئیں |
درخت اکھڑ گئے تھے | درخت ٹوٹ گئے تھے |
اس وجہ سے ٹریفک میں رکاوٹ تھی | اس وجہ سے ٹریفک میں بندش تھی
اس وجہ سے ٹریفک میں دشواری تھی |
ٹرین سروس معطل تھی | ٹرین سروس رک گئی تھی
ٹرین سروس ملتوی تھی |
گھروں سے نکلنا قطعی ممکن نہ تھا | گھروں سے نکلنا ہرگز ممکن نہ تھا |
لیکن ایک شخص ایسا بھی تھا جس کے لئے یہ خراب حالات کوئی حیثیت نہیں رکھتے تھے | لیکن ایک شخص ایسا بھی تھا جس کے لئے یہ خراب حالات کوئی اہمیت نہیں رکھتے تھے |
اس کے خیال میں روز کی طرح آج بھی وقت پر کام کا آغاز کر دینا ضروری تھا | اس کے خیال میں روز کی طرح آج بھی وقت پر کام کو شروع کر دینا ضروری تھا |
طوفان تھمنے کا نام نہیں لے رہا تھا | طوفان رکنے کا نام نہیں لے رہا تھا |
چوکیدار پیغام لے کر آیا | چوکیدار جواب لے کر آیا |
ان کے نغمے بے حد مقبول ہوئے | ان کے نغمے بے حد مشہور ہوئے |
وہ صرف اپنے مفاد کے طلبگار تھے | وہ صرف اپنے فائدے کے خواہشمند تھے |
وہ ہر کردار میں جچتی تھی | وہ ہر کردار میں بھاتی تھی |
وہ کبھی اس غلطی کو فراموش نہ کر سکے گا | وہ کبھی اس غلطی کو معاف نہ کر سکے گا |
زیادہ تر فلمی نقاد اس نقطے پر متفق ہیں کہ فلمی اسکرین پر اس سے زیادہ حسین چہرہ آج تک دیکھنے میں نہیں آیا | زیادہ تر فلمی نقاد اس بات پر رضامند ہیں کہ فلمی اسکرین پر اس سے زیادہ خوبصورت چہرہ آج تک دیکھنے میں نہیں آیا |
اس میں یہ تمام صفات موجود تھیں | اس میں یہ تمام خوبیاں موجود تھیں |
وہ دلکش کڑھائی کرتی | وہ خوبصورت کڑھائی کرتی
وہ پرکشش کڑھائی کرتی |
اسے گروپ میں جگہ برقرار رکھنے کے لیے محنت کرنا پڑی | اسے گروپ میں جگہ قائم رکھنے کے لیے محنت کرنا پڑی |
کارکردگی بے حد شرمناک تھی | کارکردگی بے حد افسوسناک تھی |
خواتین میں لینز استعمال کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے | خواتین میں لینز استعمال کرنے کا رواج بڑھ رہا ہے |
یہ منفرد انداز ہے | یہ انوکھا انداز ہے |
یہ بہت مقبول ہے | یہ بہت مشہور ہے
یہ بہت پسندیدہ ہے |
سردی کا موسم اپنے ساتھ کئی سوغاتیں بھی لایا | سردی کا موسم اپنے ساتھ کئی تحفے بھی لایا |
اس کا انتظار وہ سالہاسال سے کر رہے تھے | اس کا انتظار وہ عرصے سے کر رہے تھے
اس کا انتظار وہ مدت سے کر رہے تھے |
سکارف سردیوں میں بہترین ساتھی ثابت ہوتا ہے | سکارف سردیوں میں بہترین دوست ثابت ہوتا ہے |
ان میں سے کتنے لوگ ہیں جو وقت آنے پر بہت ہمت اور شجاعت کا مظاہرہ کرتے ہیں | ان میں سے کتنے لوگ ہیں جو وقت آنے پر بہت حوصلے اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہیں |
ہمارے ہاں زیور مشرقی رواج اور کلچر کا حصہ ہے | ہمارے ہاں زیور مشرقی روایت اور ثقافت کا حصہ ہے |
ان کے بغیر ہمارے تہوار ہی نہیں سنورتے | ان کے بغیر ہمارے تہوار ہی نہیں سجتے |
خصوصاً نوجوان نسل میں انہیں بہت مقبولیت حاصل ہے | خصوصاً نوجوان نسل میں انہیں بہت شہرت حاصل ہے |
شعروادب کے ساتھ رغبت کا آغاز اسکول کے رمانے سے ہی ہو گیا | شعروادب کے ساتھ دلچسپی کا آغاز اسکول کے زمانے سے ہی ہو گیا |
ادبی تنقید پر ان کے متعدد مقالے شائع ہو چکے ہیں | ادبی تنقید پر ان کے کئی مقالے شائع ہو چکے ہیں |
انہیں اردو شاعری میں ایسا مقام حاصل ہے جسکی تمنا بہت سے شاعر کرتے ہیں | انہیں اردو شاعری میں ایسا درجہ حاصل ہے جسکی آرزو بہت سے شاعر کرتے ہیں
انہیں اردو شاعری میں ایسا درجہ حاصل ہے جسکی خواہش بہت سے شاعر کرتے ہیں |
انہوں نے اپنی تخلیقی توانائیوں کا لوہا منوایا | انہوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منوایا |
ان کی شاعری میں قنوطیت نہیں ہے | ان کی شاعری میں مایوسی نہیں ہے
ان کی شاعری میں منفیت نہیں ہے |
وہ اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے ادا کرتے ہیں | وہ اپنی ذمہ داریاں پوری محنت سے ادا کرتے ہیں
وہ اپنی ذمہ داریاں پوری لگن سے ادا کرتے ہیں |
انہیں خیال کی جدت اور متنوع موضوعات پسند ہیں | انہیں خیال کا نیاپن اور مختلف موضوعات پسند ہیں |
معاشرے کے پیچیدہ مسائل کا بیان بھی اپناتے ہیں | معاشرے کے الجھے مسائل کا بیان بھی اپناتے ہیں |
یہ ان کے اشعار کا محور ہیں | یہ ان کے اشعار کا مرکز ہیں |
انہیں کئی چیلینجز درپیش ہیں | انہیں کئی چیلینجز کا سامنا ہے
انہیں کئی چیلینجز کاسامنا ہے |
معاشرہ لاتعلق نہ ہو جائے | معاشرہ بے حس نہ ہو جائے
معاشرہ بے خبر نہ ہو جائے |
میرے شوہر کہتے ہیں میں چپ رہوں ورنہ گھر والوں سے تعلقات خراب ہو جائیں گے | میرے شوہر کہتے ہیں میں چپ رہوں ورنہ گھر والوں سے رشتے خراب ہو جائیں گے |
اس نے سر پر غلیظ ٹوپی رکھ لی | اس نے سر پر گندی ٹوپی رکھ لی
اس نے سر پر میلی ٹوپی رکھ لی |
وہ شدید گرمی میں پھول فروخت کر رہا تھا | وہ شدید گرمی میں پھول بیچ رہا تھا |
اس کی فطرت قدرت کے تقاضوں کو سمجھنے سے قاصر ہے | اس کا مزاج قدرت کے تقاضوں کو سمجھنے سے عاری ہے
اس کا مزاج قدرت کے تقاضوں کو سمجھنے سے انکاری ہے |
محکمہ نے ایک شخص کو فون پر اطلاع دی | محکمہ نے ایک شخص کو فون پر خبر دی |
End of preview. Expand
in Dataset Viewer.
README.md exists but content is empty.
Use the Edit dataset card button to edit it.
- Downloads last month
- 33